بہاولنگر٬نجی سکول پر مسلح افراد کی فائرنگ سکول گارڈ زخمی

پولیس نے طالبہ کو بحفاظت نکال کر مسلح افراد کو حراست میں لے لیا

پیر 31 اکتوبر 2016 12:53

بہاولنگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اکتوبر2016ء) ہارون آباد کے نجی سکول پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے سکول گارڈ کو زخمی کر دیا اور سکول میں داخل ہو گئے ۔ پولیس نے طالبہ کو بحفاظت نکال کر مسلح افراد کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ۔تفصیلات کے مطابق پیر کے روز بہاولنگر کے علاقے ہارون آباد کی ہائوسنگ کالونی میں چار مسلح افراد نے نجی سکول کے گارڈ پر فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور پھر سکول میں داخل ہو گئے ۔

(جاری ہے)

واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس سمیت دیگر سکیورٹی فورسز جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور سکول کو گھیرے میں لے لیا اور سکول سے بحفاظت طالبہ کو سکول سے نکالا اور چاروں مسلح افراد کو حراست میں لے لیا ۔ پولیس کے مطابق نجی سکول سے ملحقہ خالی پلاٹ سے چار مسلح افراد سکول میں داخل ہوئے اور سکول گارڈ کو زخمی کر دیا ۔ گارڈ کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ چاروں مسلح افراد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی ہے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :

بہاولنگر میں شائع ہونے والی مزید خبریں