آئل ٹینکرالٹاتولوگ پٹرول اکٹھا کرنے کیلئے جمع ہوگئے،ٹینکرپھٹ گیا۔ڈی سی اوبہاولپور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 25 جون 2017 13:39

آئل ٹینکرالٹاتولوگ پٹرول اکٹھا کرنے کیلئے جمع ہوگئے،ٹینکرپھٹ گیا۔ڈی سی اوبہاولپور
بہاولپور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔25جون2017ء): بہاولپور کے علاقے احمد پور شرقیہ میں آئل ٹینکر الٹنے کے بعد بھڑکنے والی آگ سے 129افراد جاں بحق جبکہ 140سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈی سی او بہاولپوررانا سلیم افضل نے حادثے بارے بتایا کہ حادثے میں 110 افراد جاں بحق ہوئے۔  انہوں نے کہا کہ  آئل ٹینکر الٹنے کے بعد جائے حادثہ پرلوگ پٹرول اکٹھا کرنے کیلئے جمع ہوگئے۔جس کے ساتھ ہی ٹینکرپھٹ گیا۔  حادثے میں 80 تک موٹرسائیکلیں بھی جل کرخاک بن گئی ہیں۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں