بہاولپور،سی ٹی ڈی کیساتھ فائرنگ کا تبادلہ، زیر حراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک

بدھ 1 مئی 2024 18:10

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 مئی2024ء) بہاولپورمیں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کیتبادلے میں زیرحراست کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگرد عدیل عرف سیف اللہ خراسانی اور زین عرف اسد اللہ خراسانی کو چند دن پہلے حاصل پور سے گرفتار کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق دونوں دہشتگردوں کو بہاولپور میں اسلحے کی نشاندہی کیلئے لے جایا جا رہا تھا کہ اٴْن کے ساتھیوں نے گھات لگا کر فائرنگ کر دی۔ گولیاں لگنے سے دونوں زیر حراست دہشت گرد مارے گئے۔سی ٹی ڈی حکام کے مطابق دہشتگردوں نے چار رکنی نیٹ ورک تشکیل دے رکھا تھا اور ہلاک دہشتگردوں کے نیٹ ورک نے وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ کے قتل کی منصوبہ بندی کر رکھی تھی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں