پ*بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی

# تین روز قبل فوت ہونیوالی خاتون کے خون کے ٹیسٹ کرانے کیلئے ٹوکن جاری کردیا عملہ وفات پانے والی خاتون کے لواحقین کو تین گھنٹے تک آوازیں لگاتا رہا

جمعرات 25 اپریل 2024 19:10

×بہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) بہاول وکٹوریہ ہسپتال کاڈیک وارڈ ڈاکٹروں کی بڑی نااہلی سامنے آگئی تین روز قبل فوت ہونیوالی خاتون کے خون کے ٹیسٹ کرانے کیلئے ٹوکن جاری کردیا عملہ وفات پانے والی خاتون کے لواحقین کو تین گھنٹے تک آوازیں لگاتا رہا تفصیل کے مطابق بھاول وکٹوریہ ہسپتال کے کارڈیک سرجری آئی سی یو وارڈ میں داخل رضیہ بی بی نامی خاتون تین روز قبل وارڈ میں فوت ہوگئی تھی اس کے لواحقین میت وصول کر کے بھی جاچکے تھے گزشتہ مریضوں کی ہارٹ سرجری شروع ہوئی تو وارڈ میں موجود عملہ مریضہ رضیہ بی بی خاتون کے آپریشن کیلئے خون ٹیسٹ کرانے کا جاری کردہ ٹوکن لیکر آوازیں لگاتا رہا کہ رضیہ بی بی کے لواحقین کون ہیں فوری خون کا ٹیسٹ کراکر لائیں تین گھنٹے بعد معلوم جس کہ رضیہ بی بی تین روز قبل فوت ہوگئی تھی اور اس کے لواحقین اس کی میت وصول بھی کر جاچکے ہیں لیکن ہسپتال کے ڈاکٹر اور عملہ اس کا آپریشن کرنے کی تیاری کررہاتھا ڈاکٹروں کی نااہلی اور مبینہ غفلت پر عوامی و سماجی حلقوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں