لاہور ہائیکورٹ ،محکمہ ریلوئے میں قرعہ اندازی کے ذریعہ تقرریوں کو معطل کرکے میرٹ کے تحت کرنے کا حکم

جمعرات 10 اکتوبر 2019 22:15

Hبہاولپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ نے محکمہ ریلوئے میں قرعہ اندازی کے ذریعہ تقرریوں کو معطل کرکے میرٹ کے تحت کرنے کا حکم دیدیا۔محکمہ ریلوئے ملتان ڈویڑن نے پوائنٹس مین کی 171 آسامیوں سمیت مختلف آسامیوں کیلئے درخواستیں طلب کی جس میں ریلوئے ملازمین کے بچوں کیلئے 20فیصد کوٹہ مختص کیا گیاتھا۔

(جاری ہے)

ریلوئے ملازمین کے بچوں کیلئے مختص کوٹہ میں درخواستوں کی وصولی کے بعد اہل امیدواروں کے ٹیسٹ اور انٹرویو مکمل کرلیے گئے لیکن بعدازاں محکمہ ریلوئے کی جانب سے قرعہ اندازی کے ذریعے بھرتیاں کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر نے کے خلاف شہری نعیم شریف نے لاہور ہائیکورٹ بہاولپور بنچ درخواست دائر کر دی۔لاہور ہائیکورٹ کے جج مسٹر جسٹس مجاہد مستقیم احمد نے درخواست کی سماعت کے بعد قرعہ اندازی کے ذریعہ تقرریوں کے عمل کو معطل کرکے تمام عمل میرٹ کے ذریعے کرنے کا حکم دیدیا۔عدالت نے سی پی او ریلوئے ہیڈکواٹر،جنرل منیجر سروسز لاہور،ڈی ایس ریلوئے ملتان سمیت متعلقہ افسران کو نوٹس جاری کر نے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 16اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں