منیٰ کے واقعہ میں تخریب کاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا

وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹر قاضی عبدالرشیدکی میڈیا سے گفتگو ، سیمینار سے خطاب

ہفتہ 3 اکتوبر 2015 19:51

بہاولنگر ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 03 اکتوبر۔2015ء ) وفاق المدارس العربیہ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری اورپنجاب کے ناظم اعلی مولانا قاضی عبدالرشید نے کہاہے کہ منیٰ کے واقعہ میں تخریب کاری کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا ،مدارس میں دہشت گردی کی تعلیم نہیں دی جاتی ،قربانی کی کھالوں کے حوالے سے این اوسی کے نام پر مدارس کی تذلیل کی گئی۔مدارس کی دینی خدمات کے باعث اسلامی دنیا میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے ۔

وہ ہفتہ کو جامعہ ناصریہ دارالقرآن مٹھا عاکو کا بہاول نگر میں میڈیا سے گفتگو اوردفاع پاکستان سیمینار سے خطاب کر رہے تھے ۔اس موقع پر وفاق المدارس کے ضلعی مسؤل مولانا معین الدین وٹو،حافظ محمد صابر مسکین ،قاضی مطیع اﷲ بھی موجود تھے۔مولانا قاضی عبدالرشید نے کہا کہ حالیہ دنوں پنجاب کے527مدارس میں سرچ آپریشن ہوا مگر کسی مدرسہ میں کچھ نہیں ملاجو مدارس کے امن پسند ہونے کی دلیل ہے ۔

(جاری ہے)

مدارس امن ورواداری کا سبق دیتے ہیں مدارس نے قوم کو کلمہ ،مسجد،نمازاوراسلامی اقدار سے دور نہیں ہونے دیاوفاق المدارس کوایک سال میں 63,6,55 حفاظ قرآن تیار کرنے پرسعودی عرب کی جانب سے اعلی ایوارڈ سے نوازا گیاجس سے پاکستان کے وقار میں بھی آضافہ ہوا۔20ہزار سے زائد مدارس وفاق المدارس سے ملحق ہیں جس میں 28لاکھ طلباء وطالبات زیر تعلیم ہیں ۔امسال عید قربان پر کھالوں اورضلعی حکومت کی جانب سے این او سی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ یہ عمل مدارس کی تذلیل کے مترادف ہے ڈی سی اوز کا یہ کام نہیں ہے وہ اپنی اصل ذمہ داریاں پوری کریں ۔وفاق المدارس اس حوالے سے جلد اپنے لائحہ عمل کا اعلان کرے گا۔اس موقع پر جامعہ کے طلباء نے وطن کی محبت میں خوبصورت قومی ترانہ بھی پیش کیا۔

بہاولپور میں شائع ہونے والی مزید خبریں