جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ ،ایک شدت پسند ہلاک

اتوار 22 جولائی 2018 15:50

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) جانی خیل میں سکیورٹی فورسز اور مبینہ شدت پسندوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک شدت پسند مارا گیا ہے ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقہ جانی خیل میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی مامول کے مطابق گشت پر تھی کہ اس دوران مبینہ با مسلح شدت پسندوں کے ساتھ آ منا سامنا ہوا اورسکیورٹی فورسز پر فائرنگ کر دی جواب کارروائی میں ایک شدت پسند مارا گیا لاش کو سکیورٹی فورسز نے قبضہ میں لیا جس سے اسلحہ اور موبائل فون بر آمد کر لیا گیا۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں