بنوں، نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو موٹرسائیکل سوار زخمی

بدھ 26 جون 2019 17:34

بنوں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2019ء) نامعلوم افراد نے موٹرسائیکل پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا۔

(جاری ہے)

تھانہ کینٹ کی حدود میں واقع میرانشاہ روڈ پر نامعلوم افراد نے چلتی موٹرسائیکل پر فائرنگ کرکے دو افراد کو زخمی کردیا، زخمیوں کو مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعے کے بعد پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کردی، زخمیوں کی شناخت حکمت اللہ اور خیر اللہ کے نام سے ہوئی ہے۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں