بنوں شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید فنڈ زدئیے جائیں گے،چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ

منگل 15 اکتوبر 2019 16:54

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ محمد سلیم خان نے ایک روزہ دورہ کے موقع پر بنوں شہر میں میرانشاہ روڈ، قصابان چوک، کوہاٹ روڈ اور سرکلر روڈ کا جائز ہ لیا ان کے ہمراہ کمشنر عادل صدیق، ڈپٹی کمشنر عطا ء الرحمن، ڈی پی او یاسرآفریدی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرعثمان اشرف اور اسسٹنٹ کمشنر شوذب عباس بھی تھے نے بیوٹیفیکیشن کے تحت بننے والے روڈزدیکھ کرخوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کئی سال پہلے دو مرتبہ بنوں شہر آیا ہوں لیکن آج سڑکیں اور بنوں کی خوبصورتی دیکھ کر ایسا نہیں لگتا کہ یہ وہی بنوں ہے جس محنت اور لگن سے تمام متعلقہ آفیسران نے کام کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیںاُنہوں نے کام کرنے والے تمام آفسران کو شاباش دی اور کہا کہ بنوں شہر کی خوبصورتی کیلئے مزید فنڈ زدئیے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں