بنوں میں کورونا سے متاثرہ خاتون ڈاکٹر صحت یاب ہوگئی

جمعرات 30 اپریل 2020 23:51

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 اپریل2020ء) بنوں میں کورونا سے متاثرہ خاتون ڈاکٹر صحت یاب ہوگئی خلیفہ گلنواز ہسپتال کے آئسولیسن وارڈ میں تعینات ڈاکٹر بریرہ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس پر مذکورہ ڈاکٹر نے خود کو آئسولیٹ کردیا تھا خاتون ڈاکٹر نے کورونا کو شکست دے کر دوبارہ ٹیسٹ منفی موصول بنوں میں کورونا وائرس سے صحت یاب مریضوں کی تعداد 20 ہوگئی میںضلع بنوں میں اب تک 30 کیسز رپورٹ ہوئے مریضوں کی تعداد 8 رہ گئی میں کورونا سے ایک شخص جان بحق ہوا ہے کمشنر بنوں ڈویژن کے سیکرٹری اکرم اللہ خان مروت کا کہنا ہے کہ ڈویژنل سطح پر کورونا وائرس کے تدارک کیلئے ایمرجنسی نافذ کردیاگیا ہے جس کے تحت تمام ہسپتالوں بی ایچ یوز قرنطینہ مراکز میں بنیاد سہولیات میسر کردی گئی ہے اب اس مشکل صورتحال سے نکلنے کیلئے ہم سب کو مشترکہ طور پر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ کورونا وائرس کو شکست دینے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ہوگاکیونکہ اس وائرس کا کوئی علاج نہیں صرف گھر پر رہنا ہاتھ دھونا ہی علاج ہے ۔

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں