بنوں شہر کے ساتھ ملحقہ علاقہ ڈنڈے خیل کے مکینوں کا گیارہ ہزار بجلی لائن کو ہٹانے کیلئے ڈیڈلائن دیدی

اتوار 19 مئی 2024 18:30

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 مئی2024ء) بنوں شہر کے ساتھ ملحقہ علاقہ ڈنڈے خیل کے مکینوں کا گیارہ ہزار بجلی لائن کو ہٹانے کیلئے ڈیڈلائن دیدی لائن سے کسی بھی نقصان اور حادثے کی صورت میں ایکسئین اورمتعلقہ ایس ڈی او کے خلاف ایف آئی ار درج کرنے کا اعلان کردیا چیئرمین سوکڑی سکندر حیات خان کا ڈنڈے خیل کا دورہ بجلی لائن ہٹانے کیلئے متعلقہ حکام سے رابطے کی یقین دہانی پر احتجاج ملتوی کردیا گیا تفصیلات کے مطابق بنوں شہر کے ساتھ ملحقہ علاقہ وکیل ٹائون اور ڈنڈے خیل کے سینکڑوں مکینوں نے سماجی شخصیت شیر بہادر خان ڈنڈے خیل کی قیادت میں احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں سینکڑوں گھروں کے چھتوں پر اور سڑکوں پر سے گیارہ ہزار بجلی لائن بچھایا گیا ہے جسکی وجہ سے علاقے کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حدشہ ہے کہ گیارہ ہزار بجلی لائن سے کسی بھی وقت بڑا حادثہ رونماء ہوسکتا ہے اگر بجلی لائن سے کوئی حادثہ رونماء ہوا تو ایکسئین پیسکو بنوں ایس ڈی او بنوں اور متعلقہ سٹاف کے خلاف ایف آئی ار درج کرینگے اس دوران چیئرمین سوکڑی سکندر حیات خان موقع پر پہنچ گئے اور علاقہ کے عوام کے شانہ بشانہ جدوجہد کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ گیارہ ہزار بجلی لائن سے نہ مقامی آبادی کو سخت مشکلات کا سامنا ہے بلکہ یہ کسی بھی بڑے سانحہ کا باعث بن سکتا ہے اس حوالے پی ٹی آئی کی قیادت عوام کے ساتھ کھڑی ہوئی ہے اور واپڈا پیسکو افسران سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علاقے کے مکینوں کو حادثے سے بچانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں بصورت دیگر ہم اپنے عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے اور کسی بھی نقصان کی ذمہ دار واپڈا کے اعلیٰ حکام ہونگی

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں