بھکر، انسداد خسرہ مہم کے دوران 245436 بچوں کو خسرہ سے بچائو کے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں، ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکبر

جمعہ 26 اکتوبر 2018 16:13

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اکتوبر2018ء) ضلع میں جاری بارہ روزہ انسداد خسرہ مہم کے ویکسی نیشن پلان کے اہداف تکمیل کے قریب ہیں اور اب تک ضلع میں 6 ماہ سے 7 سال تک عمر کے 245436 بچوں کو خسرہ سے بچائو کے لئے حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں ۔ یہ بات سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکبر کے زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں بتائی گئی جس میں اس مہم کے گذشتہ 9روز میں و یکسی نیشن ٹیموں اور سپروائزری افسران کی کارکردگی کاجائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں محکمہ صحت کے مقامی انتظامی افسران ،عالمی ادارہ صحت اور یونیسیف کے نمائندہ افسران نے شرکت کی۔ سی ای او ہیلتھ نے انسداد خسرہ مہم پر عملدرآمد کے ضمن میں اب تک کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ویکسی نیشن سٹاف کو ہدایت کی کہ مہم کے باقی تین روز میں سو فیصد اہداف مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے سپروائزری افسران کو بھی ہدایت کی کہ ویکسی نیشن ٹیموں کو بھرپور معاونت فراہم کی جائے تاکہ کوئی بچہ حفاظتی ٹیکے لگوانے سے رہ نہ جائے ۔

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں