ّ ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں فالج کی ستر سالہ مریضہ جاں بحق لواحقین کا ڈاکٹروں پر تشدد

gڈاکٹروں کی ہڑتال ،ڈی سی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم

اتوار 12 مئی 2019 20:20

بھکر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 مئی2019ء) ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر میں فالج کی ستر سالہ مریضہ جاں بحق لواحقین کا ڈاکٹروں پر تشدد، ڈاکٹروں کی ہڑتال ،ڈی سی کی یقین دہانی پر احتجاج ختم ،تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر کی ایمرجنسی میں خانسر کی رہائشی فالج میں مبتلا ستر سالہ خورشید مائی کو لایا گیا، جہاں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے مریضہ کا ایمرجنسی علاج شروع کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکی ،مریضہ کے جاں بحق ہونے پر اس کے ورثا مشتعل ہوگئے اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو تشدد کا نشانہ بنایا ،تاہم ڈی ایس پی صدر محمد اصغر علی اولکھ کی سربراہی میں پولیس نے بروقت پہنچ کر حالات کو قابو میں لیا اور مشتعل ہجوم کو ایمرجنسی سے باہر نکالا ،ورثا کا الزام تھا کہ ڈاکٹروں کی غفلت سے مریضہ جابحق ہوئی ہے، جس کے بعد وائی ڈی اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر عامر اقبال ڈھانڈلہ کی کال پر تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے احتجاج ڈی ایچ کیو کی او پی ڈی بند کر دی اور صرف ایمرجنسی سہولیات جاری رکھیں، اطلاع ملتے ہی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال بھکر ڈاکٹر حسن نواز فقیر، ڈی ایم ایس ڈاکٹر محمد ارشد طارق اولکھ، پی ایم اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر خالد جاوید اسراں، سرجن ڈاکٹر عبدالرزاق جٹیال، ڈاکٹر ریاض احمد، ڈاکٹر محمد مبشر اور دیگر ڈاکٹر کے علاوہ سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر پرویز اقبال کمبوہ اور بعد میں ڈی سی بھکر وقاص رشید اور اے ڈی سی آر عابد علی بھٹی بھی موقع پر پہنچ گئے،جہاں پر ڈاکٹروں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا جس پر ڈی سی نے حالات کا جائزہ لینے کے بعد ڈی سی بھکرنے ڈی ایچ کیو ہسپتال کی ایمرجنسی میں ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل سٹافکو تشدد کا نشانہ بنانے والے ملزمان کے خلاف ایس ایچ او سٹی محمد عثمان کو سخت ایکشن لینے کی ہدایت کی اور کہاکہ تما ڈاکٹرز کی سیکورٹی کویقینی بنایا جائے گا اور قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور ہسپتالوں میں ڈاکٹرزکو پر سکون ماحول فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ اپنی پوری توجہ کے ساتھ مریضوں کے علاج معالجہ اور دیکھ بھال کرسکیں ،جس کے بعد ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل اسٹاف نے اپنے احتجاج ختم کر دیا اس موقع پر وائی ڈی اے کے ضلعی صدر ڈاکٹر عامر اقبال نے کہا کہ دورانے ڈیوٹی ڈاکٹروں کی سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے انہوں نے کہا کہ اگر چوبیس گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو پھر پورے ضلع کے ہسپتالوں کی او پی ڈی بند کردی جائے گی۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں