تحصیل بھکر سے تعلق رکھنے والے مزید تین نمبر داروں کی تعیناتی

منگل 14 مئی 2024 12:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے تحصیل بھکر سے تعلق رکھنے والے مزید تین نمبر داروں کو تعینات کرتے ہوئے تقرر نامے انکے حوالہ کردیئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اپنے دفتر میں نمبر داروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے سونپے گئے فرائض کو احسن انداز میں ادا کریں اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت کا ہرگز مظاہرہ نہ کیاجائے۔اس موقع پر اے ڈی سی ریونیو ظفر حسن نقوی بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے نمبر داروں کو تاکید کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب پروگرام اور ریونیو ریکوری کے سلسلہ میں اپنی ذمہ داریوں کو کماحقہ طور پر بجا لائیں۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں