شہر کی طرح گاؤں کی سطح پر بھی لوگوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ترجیح ہے،ڈپٹی کمشنر بھکر

منگل 14 مئی 2024 22:40

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) ڈپٹی کمشنربھکر علی اکبر بھنڈر ستھرا پنجاب پروگرام پر عملدرآمد کا جائزہ لینے ملانہ ڈگر یونین کونسل نون ڈگر پہنچے۔انہوں نے موقع پر صفائی ستھرائی کاجائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہاکہ شہر کی طرح گاؤں کی سطح پر بھی لوگوں کو صاف ستھرے ماحول کی فراہمی ترجیح ہے اس سلسلہ میں گاؤں کی سطح پر قائم کمیٹیاں اپنا فعال کردار ادا کریں تاکہ گاؤں کے گلی کوچوں کی صفائی ستھرائی کا عمل موثر انداز میں مستقل بنیادوں پرجاری رکھا جاسکے۔

اس موقع پر اے ڈی سی جی عباس رضا ناصر،اے ڈی سی ریونیو ظفر حسن نقوی،ڈی ڈی ایل جی الطاف حسین اور ویلیج کمیٹیوں کے ممبران سمیت گاؤں کے افراد بھی کثیر تعداد میں موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے گاؤں کے لوگوں کے مسائل سنے اور فوری ازالہ کیلئے موقع پر موجود متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر نے ملانہ ڈگر میں ستھرا پنجاب کے تحت صفائی ستھرائی کے عمل کو تسلی بخش قرار دیا۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں