ڈپٹی کمشنر بھکر علی اکبر بھنڈر کی زیر صدارت خصوصی اجلاس کا انعقاد

جمعرات 16 مئی 2024 18:10

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے خصوصی اجلاس ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر کے زیر صدارت منعقد ہوا ۔اجلاس میں اے ڈی سی جی ،اے ڈی سی آر،متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس این اے نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے کہا کہ عوام الناس کو بھرپور مارکیٹ ریلیف کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اسسٹنٹ کمشنرز متعلقہ تحصیلوں میں بھرپور انداز میں متحرک رہیں اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے فلاحی اقدامات ستھرا پنجاب ،صحت کی سہولیات،غیر قانونی پیٹرول ایجنسیوں کی بندش سمیت دیگر انتظامی امور پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں ۔

انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات جاری کی کہ عام مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش کی سرکاری نرخوں میں دستیابی یقینی بنائی جائے اس سلسلہ میں ہرگز سست روی کا مظاہرہ نہ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو تاکید کی کہ ہوٹلزاور تندوروں پر 13روپے میں سو گرام کی روٹی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔\378

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں