ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ڈگر میں سواڑی روڈ پر الشفاء میڈیکل سنٹر میں لیڈی ڈاکٹر جمیلہ کوثر گائنا کالوجسٹ اور سونا لوجسٹ الٹراساونڈ اسپیشلسٹ کے نگرانی میں کلینک کا افتتاح

بدھ 7 جولائی 2021 14:35

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جولائی2021ء) ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ڈگر میں سواڑی روڈ پر الشفاء میڈیکل سنٹر میں لیڈی ڈاکٹر جمیلہ کوثر گائنا کالوجسٹ اور سونا لوجسٹ الٹراساونڈ اسپیشلسٹ کے نگرانی میں کلینک کا افتتاح ممتاز قانون دان محبوب خان کے ہاتھوں کیا گیا۔اس موقع پر بونیر میڈیکل سنٹر صحت انصاف کارڈ اونر مختیار خلیل،جان صاحب،ضیاء الرحمن،ڈاکٹر فضل ربی،ڈاکٹر عجب خان،ڈاکٹر اکبر حسین ،ڈاکٹر فراموز خان،ڈاکٹر عمران خان،سینئر انستھیزیاء ٹیکنیشن سید جبار اور نثار خلیل بھی موجود تھے۔

پیتہ کاٹنے اور باقاعدہ افتتاح کے بعد معززین علاقہ اور ڈاکٹرز ھضرات نے میڈیا سے بات چیت میں کہا کہ یہ کلینک دور جدید کے بنایدی سہولیات اور آلات سے لیس ہے،۔

(جاری ہے)

او ٹی اور لیبر روم 24گھنٹے کھلا رہیگا۔اور یہاں پر ایمرجنسی کوریج دیا جائیگا۔اور یہاں ماں اور بچے کا خصوصی خیال رکھا جائیگا۔اور نئے بچوں کیلئے انتہائی نگہداشت یونٹ اور آیر کنڈیشن رومز دستیا ب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہاں پر صحت انصاف کارڈ کی مدد سے ہر قسم سہولت دی جائیگی ،سہولت حکومت نے دی ہے اور خدمات ہم دیں گے۔صحت حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو صحت کی بنیادہ سہولیات فراہم کریں مگر بدقسمتی سے یہاں علاج بذریعہ پیسہ لیا جاتا ہے اور پیسہ کے ذریعے بھی ہمیں یہاں میسر نہیں ہوتا ہے۔اسلام آباد پشاور اور دیگر علاقوں کا رُخ کرتے ہیں۔مختیار خلیل اور ان کی ٹیم نے یہاں کے عوام کو جو سہولیات دی ہے قابل دید ہے۔ہمیں امید ہے کہ اس کلینک کی انتظامیہ یہاں کے عوام کو بہتر طبی سہولیات دیں گے۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں