سالارزئی لنک روڈ بازارگے میں قائم فیضان کالج آف نرسنگ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیاگیا

پیر 28 فروری 2022 22:12

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2022ء) محکمہ جنگلات کے زیر اہتمام سالارزئی لنک روڈ بازارگے میں قائم فیضان کالج آف نرسنگ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کردیا۔اس موقع پر ایک مختصر پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی ایف او ارشد خان،ایس ڈی ایف او لیاقت علی خان ،کالج پرنسپل گل فراز خان،سابق ناظم ولی رحمن ولی،ایس ایچ او تھانہ جوڑ سید غفور شاہ،فضل معبود،مختلف نجی سکولوں کے بچوں،منتخب وی سی چئیرمین اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی،تقریب سے قبل ڈی ایف او ارشد خان ،ایس ڈی ایف او لیاقت علی خان اور دیگر نے پودے لگا کر شجرکاری مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی ایف او ارشد خان،ایس ڈی ایف او لیاقت علی خان اور دیگر نے کہا کہ پودوں کی اہمیت اور ضرورت سے انکار نہیں کیا جاسکتا ہے ،پودوے لگانے سے زندگی کے اثار رونما اور زیادہ ہوجاتے ہیں،اس لئے ہمیں چاہئے کہ زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر اس مہم کو کامیاب بنائیں،ڈی ایف او نے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سب نے ملکر موسماتی تبدیلی کیلئے کردار ادا کرنا چاہئے،موسم بہار شجرکاری میں عوام ہمارا ساتھ دیکر لگائے گئے پودوں کا بھی خیال رکھیں انشاء اللہ کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب شرمندہ تعبیر کر کے دم لیں گے اور نئے نسلوں کو سرسبز وشاداب پاکستان مہیاں کریں گے تاکہ پھر وہ خوشحال زندگی بسر کر سکیں-

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں