بلوچستان میں ریسکیو 1122 سروس جلد شروع کی جائے گی ،صوبائی وزیر خزانہ

بدھ 12 دسمبر 2018 15:26

چاغی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) صوبائی وزیر خزانہ میر محمد عارف محمد حسنی نے کہا ہے کہ جلد ہی بلوچستان میںریسکیو 1122 سروس شروع کردی جائے گی اور ہزاروں خالی آسامیاں مشتہر کرکے بھرتی کا عمل شروع کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے نوکنڈی اور تفتان کی دوروں میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کہ وہ عوامی نمائندے ہیں لوگوں کے مسائل حل کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122 چاغی میں بھی شروع کی جائے گی تاکہ آرسی ڈی شاہراہ پر ہونے والے حادثات اور دیگر ناخوشگوار واقعات کے موقع پر متاثرین کی فوری مدد کی جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تفتان سرحدی علاقہ ہے اس علاقے کی اہمیت کے مطابق بنیادی سہولیات کی فراہمی کی جائیں گی تاکہ نہ صرف مقامی لوگوں بلکہ زائرین اور غیرملکی سیاحوں کو بھی سہولت حاصل ہو۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے عمل پر سختی سے عمل پیرا رہیں گے تاکہ ناانصافیوں کا ازالہ کرکے بے قاعدگیوں کا تدارک کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں