چکوال،ڈکیتی کی دو وارداتوں، نامعلوم ڈاکو نقد رقم، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر غائب

پیر 14 جولائی 2025 19:50

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جولائی2025ء)ملہال مغلاں اور چوآسیدنشاہ میں ڈکیتی کی دو کامیاب وارداتوںمیں نامعلوم ڈاکو نقد رقم، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر غائب ہوگئے۔

(جاری ہے)

تھانہ چوآسیدن شاہ کی حدود چکوال روڈ پر واقع قبرستان کے قریب نامعلوم ڈکیتوں نے شہری کو زبردستی روک کر نقدی اور موبائل سے محروم کردیا۔ تھانہ ڈوہمن کے علاقے چکوال سوہاوہ روڈ پر الجنت مال کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے شہریوں کو یرغمال بناکر اسلحہ کی نوک پر ان سے موبائل فونز، نقدی اور ہنڈا 125 موٹرسائیکل چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں