چکوال ،ڈی پی او کازیر تعمیر پولیس خدمت مرکز اعجازآباد کا اچانک دورہ

بدھ 9 جولائی 2025 19:40

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 جولائی2025ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال لیفٹیننٹ ریٹائرڈ احمد محی الدین نے زیر تعمیر پولیس خدمت مرکز اعجازآباد کا اچانک دورہ کیا۔ڈی پی او چکوال نے وزٹ کے دوران پولیس خدمت مرکز اعجاز آباد کی بلڈنگ کی جانچ پڑتال کی اور ہدایات جاری کیں کہ سائلین کی ہر ممکن حد تک دادرسی کی جائے۔

(جاری ہے)

پولیس خدمت مرکزکے وزٹ کے دوران ڈی پی او چکوال نے پولیس خدمت مرکز پر عوام کو دی جانے والی سہولیات کو جلد آپریشنل کرنے کی ہدایات جاری کیں کہ سروسز کے معیار کو بہترین بنایا جائے تاکہ آنے والے سائلین زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز جلد ہی عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لئے آپریشنل کر دیا جائے گا۔وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب اور آر پی او راولپنڈی ڈویژن کی ہدایت پر سرپرائز دورے جاری ہیں، جن کا مقصدعوام کو ریلیف دیناہے۔\378

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں