پنجاب فوڈ اتھارٹی چکوال کی کارروائی، 17 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف

سوڈیم کلورائیڈ، چکنائی اور کیمیکلز ملے دودھ کی گاڑیاں پکڑی گئیں، مقدمہ درج

ہفتہ 30 اگست 2025 19:15

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے 17 ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ تلف کر دیا۔ کارروائی مرید ایئر بیس، تلہ گنگ روڈ پر خفیہ ریکی کے بعد کی گئی۔

(جاری ہے)

گاڑیوں میں موجود دودھ کے لیبارٹری ٹیسٹ میں مضر صحت اجزاء شامل پائے گئے۔فوڈ اتھارٹی نے گاڑیوں کو ضبط کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا، جبکہ مقدمہ تھانہ صدر چکوال میں درج کر لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھیلنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں