چکوال میں ساتویں جماعت کے طالب علم سے زیادتی، ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ

پولیس نے دو درندہ صفت ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

منگل 2 ستمبر 2025 20:05

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) قصبہ منگوال تھانہ نیلہ کے علاقے میں 13 سالہ بچے کو 2 درندہ صفت افراد نے ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ساتویں جماعت کے طالب علم کو اسکول سے واپسی پر بہلا پھسلا کر بیٹھک میں لے جایا گیا جہاں ملزمان نے باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا اور ویڈیو بنا کر معصوم کو بلیک میل کرنا شروع کردیا۔ ملزمان بچے کو دھمکیاں دیتے رہے کہ اگر کسی کو بتایا تو ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کر دیں گے۔ متاثرہ لڑکے کے انکار پر سفاک افراد نے ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کردی جس کے بعد غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والا معصوم شدید ذہنی دبا اور ڈپریشن کا شکار ہوگیا۔ پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

چکوال میں شائع ہونے والی مزید خبریں