م*چمن،پاک افغان چمن بارڈر 20ویں روز بھی مکمل بند رہا، سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے

اتوار 24 اکتوبر 2021 22:00

) چمن(آن لائن)پاک افغان چمن بارڈر آج 20 ویں روز بھی مکمل بند رہا بارڈر کی بندش سے سینکڑوں مسافر پھنس کر رہ گئے ہیں پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان شہری مشتعل ہوگئے مسافروں کی جانب سے ایف سی قلعہ پر احتجاجا پھترا کیا جس سے پاک افغان سرحد پر حالات کشیدہ پھنسے ہوے افغان مسافروں نے بارڈر شاہراہ احتجاجا بند کردیا گیا افغان مسافر بارڈر فوری کھولنے کا مطالبہ کیاپاک افغان بارڈر پر افغان مسافروں نے سرکاری عمارتوں اور بارڈر پر جاری این ایل سی کے میگا پروجکٹ میں بھی تھوڑ پھوڑ کی تاہم سیکورٹی فورسز کی جانب سے مسافروں کو آگے جانے سے روک لیا گیا افغان شہریوں نے مسلسل بارڈر کھولنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہاکہ 20 دن سے ہم پاکستان میں پھنسے ہوئے ہمارے پاس رقم بھی ختم ہو گئی ہے کھانے کے پیسے بھی نہیں ہمارے پاس اب ہمارے صبر کی انتہا ختم ہو چکی ہے اپنے ملک جانے دیا جائے یہاں ہمارے ساتھ عورتیں بچے اور بوڑھے جو بیمار ہے موجود ہیں کچھ تو رہم کیا جائے دونوں ممالک کے حکمرانوں سے ہماری اپیل ہے کہ جلد بارڈر کھول دیا جائے تاکہ یہ تمام مسافر اپنے وطن جا سکے بعد میں کشیدہ حالات کنٹرول کرنے کیلئے سیکورٹی فورسز ہائی الرٹ رہی اور پولیس لیویز کی نفری بھی طلب کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں