چمن کے شہریوں کو گراں فروشوں اور منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے، اے سی چمن

پیر 18 مارچ 2024 22:18

چمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2024ء) ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)راجہ اطہر عباس کی خصوصی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر صدر حبیب احمدبنگلزئی اورتحصیلدار صدر عبدالرازق میانی نے ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں مستحکم رکھنے، مقرر کردہ نرخنامے پر عملدرآمد کروانے، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کی روک تھام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے حوالے سے شہر اور گردونواح میں مختلف بازاروں کا ویزٹ کیا اس دوران مختلف دکانداروں کو پرائس لسٹ پر عمل درآمد نہ کرنے، گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی کرنے پر 6 دکانداروں جن میں قصائی اور درزی شامل ہیں کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردئیے گئے ہیں اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ وہ چمن کے شہریوں کو گراں فروشوں اور منافع خوروں کے رحم وکرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہر میں قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ گراں فروش اور منافع خور شہریوں کی مشکلات سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کر رہے ہیں، اور یہ ہمیں کسی صورت قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈی سی چمن کی ضلعی انتظامیہ کو سخت ہدایات اور احکامات ہیں کہ وہ شہر میں مارکیٹوں اور دکانوں کی سخت جانچ پڑتال کریں اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لیے ہرممکن اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کو گراں فروشوں اور منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ گراں فروشی اور منافع خوری کی شکایات ضلعی انتظامیہ کو درج کرائیں۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کے تعاون سے ہی شہر میں قیمتوں کو کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر اے سی چمن حبیب احمد بنگلزئی نے کہا کہ مہنگائی اورذخیرہ اندوزی کی روک تھام کیلئے چمن شہر اور گرد و نواح میں کارروائیاں جاری رہی گی اور ماہ رمضان میں روزانہ کی بنیاد پر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کی معلومات حاصل کریں گے انتظامیہ ہر صورت مقرر کردہ سرکاری نرخ نامے پر اشیاء کی خرید وفروخت کو یقینی بنانے اورخود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائی گی اور پرائس کنٹرول کمیٹی ہر روز اشیائ خوردونوش کی رپورٹ مرتب کر کے ڈی سی چمن کو پیش کیا کریں گی۔

تاکہ آئندہ عوام الناس کو ماہ رمضان میں ریلیف فراہم کرنے کو یقینی بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں