چمن میں طویل خشک سالی کے بعد موسلادھار بارش

پیر 2 نومبر 2015 12:45

چمن۔02 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔2 نومبر۔2015ء)بلوچستان کے سرحدی شہر چمن میں پیر کو طویل عرصے بعد وقفے وقفے سے موسلا دھار بارش کا سلسلہ جاری رہا جس سے طویل خشک سازی کا خاتمہ ہوگیا ہے بارش کے باعث لوگوں کے مرجھائے ہوئے چہرے کھل اٹھے ۔

(جاری ہے)

چمن میں بارش کے باعث سردی کی شدت میں بھی غیر معمولی اضافہ ہوگیا ہے اور لوگوں نے گرم کپڑے پہننے شروع کردیئے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا یہ سلسلہ مزید دو دن تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

چمن میں شائع ہونے والی مزید خبریں