چیچہ وطنی،صوبائی حکومت لائیوسٹاک کی ترقی اور کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے سرگرم ہے ،سیکرٹری لائیو سٹاک

جمعہ 18 فروری 2022 15:22

چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2022ء) سیکرٹری لائیو سٹاک پنجاب نوید حیدر شیرازی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت  لائیوسٹاک کی ترقی اور کسانوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کیلئے سرگرم  ہے جس کے حصول کے لیے فیلڈ مانیٹرنگ نہایت اہمیت کی حامل ہے تاکہ مویشی پال حضرات تک ویٹرنری سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے یہ بات ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ لائیوسٹاک میں محکمانہ امور کا جائزہ لینے بارے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اور بریفنگ دی۔

سیکرٹری لائیو سٹاک نے محکمانہ کارکردگی بلخصوص کٹا بچاؤسکیم،کٹا پال سکیم اور دیہی مرغبانی منصوبہ پر جاری پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق مویشی پال حضرات تک بہترین سروسز کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ محکمہ کے افسران محنت اور مستعدی سے کام کریں اور فیلڈ چیکنگ پر خصوصی توجہ دیں تاکہ عملہ کی کارکردگی میں واضح بہتری نظر آئے۔

انہوں نے ویٹنری لیبارٹریز کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ مہیا کی جانے والی تشخیصی سروسز میں مزید بہتری لائی جائے اور ڈیزیز سرویلنس کے نتائج سے ایکسٹینشن ونگ کے افسران کو بروقت آگاہ کیا جائے۔بعد ازاں سیکرٹری لائیو سٹاک نے لائیو سٹاک دفاتر،ویٹرنری ہسپتال اور ڈائیگناسٹک لیب کا تفصیلی دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں