پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ

پیر 29 اپریل 2024 13:22

پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی  کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 اپریل2024ء) چیچہ وطنی کی 22سالہ لڑکی گھر پر مبینہ طور پر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گئی۔ پولیس کے مطابق عارف والا کے گاؤں50،ای بی کی رہائشی رمشا بی بی نے ڈیڑھ سال قبل 14 ایل کے محنت کش عبدالستار سے پسند کی شادی کی تھی ، عبدالستار کے مطابق اسکی بیوی گھرمیں مبینہ طور پر بجلی کے تار سے چھوجانے کے باعث فرش پر گر کر جاں بحق ہوگئی تا ہم لواحقین کے مطابق متوفیہ کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ، تحصیل ہسپتال میں نعش کا پوسٹ مارٹم مکمل کرکے نمونے فرانزک لیب ارسال کردئیے گئے۔

(جاری ہے)

ابتدائی رپورٹ میں متوفیہ کے چہرے ،آنکھ اور بازو پر زخموں کی نشاندہی ہوئی ہے۔ہسپتال ذرائع کے مطابق متوفیہ اڑھائی ماہ کی حاملہ تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ سردست اتفاقیہ موت کی کارروائی کی گئی ہے تاہم اگر فرانزک رپورٹ مثبت آگئی توقتل کا مقدمہ درج کرلیا جائیگا۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں