چیچہ وطنی،اسسٹنٹ کمشنر کا گندم خریداری مرکز 47/5ایل کا دورہ

پیر 25 اپریل 2022 16:43

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2022ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال محمداویس ملک کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر صولت حیات وٹو نے گندم خریداری مرکز 47/5ایل کا دورہ کیا۔ انہوں نے مرکز پر کسانوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مرکز پر آنے والے کاشتکاروں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسانوں کو باردانہ فوری فراہم کیا جائے تاکہ مقرر کردہ ٹارگٹ پورا کیا جا سکے۔ انہوں نے مرکز پر آئے ہوئے کسانوں سے سہولیات بارے معلومات حاصل کیں اور گندم خریداری مرکز انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کسانوں کے بیٹھنے کیلئے سایہ دار جگہ کا انتظام کیا جائے اور کاشتکاروں کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔\378

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں