چیچہ وطنی اور گردونواح میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تمام کاروباری نظام ڈھپ ہو کر رہ گیا

پیر 20 اگست 2018 19:09

چیچہ وطنی اور گردونواح میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں
چیچہ وطنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اگست2018ء) چیچہ وطنی اور گردونواح میں غیر اعلانیہ طویل لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں، ایک گھنٹے کے بعد ایک گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے تمام کاروباری نظام ڈھپ ہو کر رہ گیا ، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے عید الاضحی کی خریداری کیلئے آنے والی دوخواتین سمیت پانچ افراد بے ہوش ہو گئے، گزشتہ کئی روز سے طویل لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ، شدید گرمی اور حبس میں لوڈشیڈنگ ناقابل برداشت ہو چکی ہے، رات جاگ کر گزارن پڑ رہی ہے، سماجی ، فلاحی اور عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ ن لیگ کے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کے جھوٹے دعوے کھل کر سامنے آ چکے ہیں اسی لئے عوام نے ان کو بری طرح مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے نئی آنے والی حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں