چیچہ وطنی،پولیس نے دو منشیات فروشوں کو 35لیٹر شراب سمیت گرفتا ر کر لیا

منگل 23 مئی 2017 20:31

چیچہ وطنی،پولیس نے دو منشیات فروشوں کو 35لیٹر شراب سمیت گرفتا ر کر لیا
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2017ء) پولیس نے دو منشیات فروشوں کو 35لیٹر شراب سمیت گرفتا ر کر لیا ۔رپورٹ کے مطابقپولیس تھانہ سٹی نے لاری اڈہ سے ایک منشیات فروش محمد سردار کو بیس لیٹر شراب سمیت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس تھانہ سٹی نے لکڑی منڈی سے ایک منشیات فروش معدد حسین کو پندرہ لیٹر شراب سمیت گرفتار کرکے جیل بھیج دیا اور مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں