شہدا ء کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی،ڈپٹی کمشنرساہیوال

پیر 17 دسمبر 2018 17:13

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) ڈپٹی کمشنرساہیوال محمد زمان وٹو نے کہا ہے کہ سانحہ آرمی پبلک سکول کے شہدا ء کی قربانی کبھی رائیگاں نہیں جائے گی اور علم کی طاقت سے دہشت گردی اور جہالت کے اندھیروں کے خاتمے کا جو آغاز ہوا ہے وہ بہت جلد منطقی انجام تک پہنچ جائے گا ۔ ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے یادگار ساہیوال میں سانحہ پشاور کی چوتھی برسی کی مناسبت سے منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں مئیر ساہیوال اسد علی خان بلوچ، پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی قائدین چوہدری علی شکور،رانا آفتاب اور شیخ محمد چوہان ،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اظہر دیوان اور اقلیتی برادری کے رہنما دلبر جانی کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران ،طلبا ء و طالبات ،سول سوسائٹی ،صحافیوں اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کا لہو بھی دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں شامل ہے او ر پوری قوم اس اندوہناک سانحے کو فراموش نہ کرتے ہوئے ابھی تک سوگ کی کیفیت میں ہے ۔ڈپٹی کمشنر محمد زمان وٹو نے کہا کہ اس واقعے نے پاکستانی قوم میں دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخ ساز وحت کو جنم دیا کیونکہ سکول کے بچوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے جرات اور بہادری کی ایک ایسی تاریخ رقم کی جس کی نظیر ملنا مشکل ہے۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں