چیچہ وطنی ، کرپشن شکایات ، تھانہ سٹی چیچہ وطنی اورتھانہ بہادرشاہ کے ایس ایچ اوزمعطل

بدھ 15 مئی 2024 17:04

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال فیصل شہزاد نے کرپشن کی مسلسل شکایات پردو تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل کردئیے۔

(جاری ہے)

ترجمان ڈی پی او آفس کے مطابق تھانہ سٹی چیچہ وطنی کے ایس ایچ او محمد اشرف گجر سب انسپکٹر اور تھانہ بہادر شاہ کے ایس ایچ او ملک محمد اظہرسب انسپکٹر کو کرپشن کی مسلسل شکایات اورناقص کارکردگی پر معطل کرکے پولیس لائن رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں