پولیس افسران و اہلکاران عوام الناس کو تحفظ کا احساس فراہم کریں، آر پی او

بدھ 15 مئی 2024 18:43

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال محبوب رشید کی زیر صدارت آر پی او آفس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں ضلعی پولیس کے افسران نے شرکت کی،آر پی او نے ریجن کے مختلف تھانوں میں درج سنگین دفعات کے مقدمات کو جلد از جلد یکسو کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریجن کے تینوں اضلاع کے ڈی پی اوز ، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز سپیشل انیشیٹو پولیس سٹیشنز کے ایس او پیز کے مطابق عوام الناس کو تحفظ کا احساس فراہم کریں،انہوں نے کہاورچوئل ویمن پولیس سٹیشنز خواتین کو تحفظ اور ان کی دادرسی میں اہم کردار کرے گا۔

(جاری ہے)

آر پی او نے کہا شہریوں کے جان ومال اور آبرو کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے ہمیں عدم تحفظ کی سوچ کو شکست دینے کیلئے مزید محنت کرنا ہو گئی،کرپشن میں ملوث ملازمان کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہونی چاہیئے۔انہوں نے ہدایت کی کہ شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے گشت کے نظام کو مزید موثر بنایا جائے اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں میں مزید تیزی لائی جائے،متحرک کریمنل گینگز کو بھی جلد از جلدقانون کی شکنجے میں لایا جائے۔\378

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں