چیچہ وطنی میں پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی

جمعرات 23 مئی 2024 13:30

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ساہیوال مسزسویرا حسن نے چیچہ وطنی میں پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کارروائی کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 112،سیون آر ،اقبال نگر اور دیگر علاقوں میں کام کرنیوالے اینٹوں کے سات بھٹہ جات پرچھاپے مار کرپرانی ٹیکنالوجی استعمال کرنے پر بھٹہ مالکان کے خلاف مقدمات درج کروا دئیے اور ان پر7لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔ خاتون اسسٹنٹ ڈائریکٹر نے کہا کہ پرانی ٹیکنالوجی کے حامل بھٹہ جات ماحولیاتی آلودگی کا باعث بن رہے ہیں،پنجاب حکومت کی پالیسی کے تحت مالکان جلد از جلد اپنے بھٹہ جات کو زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل کریں۔

چیچہ وطنی میں شائع ہونے والی مزید خبریں