ڈی پی او چنیوٹ کا تھانہ چنا ب نگر اور لالیاں کا دورہ

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:57

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداللہ احمد کا ماڈل پولیس اسٹیشن چناب نگر اور لالیاں کا وزٹ کیا۔ دوران وزٹ شہریوں کو جدید تقاضوں کے مطابق فراہم کردہ پولیس سروسز کے طریقہ کار کو چیک کیا۔دوران وزٹ پولیس اسٹیشنز کی عمارت،حوالات، میس، فرنٹ ڈیسک اور ریکارڈ کی چیکنگ کی گئی۔ڈی پی او نے پولیس اسٹیشنز میں موجود لوگوں کے مسائل سنے اور پولیس سروسز کے حوالے سے فیڈ بیک لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈی پی او عبداللہ احمد نے پولیس اسٹیشن عملہ کو ہدایت کی کہ جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ پبلک سروس ڈلیوری کو بہتر بناتے ہوئے پولیس سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پولیس افسران عوام کی خدمت کو نصب العین بنا کر اپنے فرائض نیک نیتی اور محنت سے سر انجام دیں۔ ماڈل پولیس اسٹیشن میں شہریوں کو بروقت راہنمائی اور جدید سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے، کمیونٹی پولیسنگ کی طرز پر شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔\378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں