دوسری اقلیتوں کی طرح قا دیانی اقلیت کو بھی آئین و قانون کا پابند بنایاجائے،مرکز ختم نبوت چناب نگر

ہفتہ 27 اپریل 2024 22:45

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) مرکز ختم نبوت جا معہ عثمانیہ ختم نبوت چناب نگر میں ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہو ئے مقررین مولانا ملک خلیل احمد،مولانا محمد مغیرہ،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا محمد سلمان عثمانی،قاری محمد یوسف و دیگر نے کہا ہے کہ 26اپریل 1984کو جاری ہو نے والے امتناع قادیانیت آرڈیننس پر سختی سے عمل در آمد کی ضرورت ہے جو کہ حکومت اب تک قا دیانیوں کو اس آرڈیننس کا پابند نہ بنا سکی اور قا دیانی کھلم کھلا آرڈیننس کی دھجیاں اڑارہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مقرین نے کہا کہ جنرل ضیاء الحق کے دور میں بنا یا گیا امتناع قادیانیت آرڈیننس جو کہ 26اپریل 1984کو بنا یا گیا جس کو 40سال بیت چکے ہیں لیکن قا دیا نی اپنے آپ کو غیر مسلم اقلیت ماننے سے اور امتناع قا دیانیت آرڈیننس پر عمل کرنے سے انکا ری ہیں۔ حکومت کو چاہیے کہ وہ دوسری اقلیتوں کی طرح قا دیانی اقلیت کو بھی آئین و قانون کا پابند بنائے۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں