چنیوٹ،وزیر اعلیٰ فلیگ شپ پروگرام کلینک ان ویل پرایکٹ کا افتتاح کر دیا گیا

منگل 14 مئی 2024 16:22

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فلیگ شپ پروگرام ''کلینک آن ویل پراجیکٹ'' کا افتتاح کردیاگیا ۔ڈپٹی کمشنر محمد آصف رضانے سی او ہیلتھ ڈاکٹر سہیل طارق، ڈی ایچ او ڈاکٹر شہزاد خلیل و دیگرکے ہمراہ محلہ دلخوشاب پارک میں کلینک آن ویل کا معائنہ کیا اورکلینک آن ویل میں ادویات،طبی سہولیات کا جائزہ اور سٹاف سے بات چیت کی۔

ڈپٹی کمشنر نے کلینک آن ویل الٹرا ساؤنڈ وین کا بھی معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایاکہ شہر کی قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئے کلینک آن ویلز قائم کئے گئے ہیں جن میں دوالٹراساؤنڈ ویلزمیں ڈاکٹر، ایل ایچ وی اور ویکسینیٹر کا سٹاف ہوگاجو مقررہ شیڈول کے مطابق مفت ادویات اور الٹراساؤنڈ کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پراجیکٹ کی اپ گریڈیشن بھی ہوگی اور رورل ایریاز میں بھی سہولت پہنچائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحت کی سہولت عوام کی دہلیز تک لے کر جا رہے ہیں جووزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا انقلابی اقدام ہے۔\378

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں