ملک کے معروف لوک گلوکار انتقال کر گئے

چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے اللّٰہ دتہ لونے والا طویل علالت کے بعد پیر کے روز دنیا سے رخصت ہوگئے

muhammad ali محمد علی منگل 29 جون 2021 00:25

چنیوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28جون 2021ء) ملک کے معروف لوک گلوکار انتقال کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق لوک موسیقی کی دنیا میں بے پناہ شہرت حاصل رکنے والے پاکستان کے معروف لوک گلوکار اللّٰہ دتہ لونے والا پیر کے روز انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پنجاب کے شہر چنیوٹ سے تعلق رکھنے والے اللّٰہ دتہ لونے والا کا انتقال ان کے آبائی علاقے میں ہی ہوا۔ مرحوم کافی عرصے سے علیل تھے اور ان کا علاج جاری تھا، تاہم بیماری کی شدت کی وجہ سے وہ پیر کے روز دنیا سے رخصت ہو گئے۔ بتایا گیا ہے کہ اللّٰہ دتہ لونے والا معروف پاکستانی گلوکار ندیم عباس لونے والا کے والد تھے۔ ان کے انتقال پر شوبز شخصیات کی جانب سے گہرے رنج و غم کا اظہار اور اہم خانہ سے تعزیت کی گئی۔

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں