معروف گلو کار امانت علی خان کا دورہ چنیوٹ ،بھارتی ٹی وی پروگرام میں چار کروڑ ووٹ ملے

منگل 13 نومبر 2007 13:10

چنیوٹ(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار13 نومبر2007) معروف گلو کار امانت علی نے گزشتہ روزچنیوٹ کا دورہ کیا اور مختلف جگہوں پر شہریوں سے ملاقات کی گلوکار امانت علی کاچنیوٹ پہنچنے پر شاندار استقبال کیا اور لوگوں نے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اس موقع پر استاد نزاکت علی کے صاحبزادے گلو کار امانت علی نے این این آئی سے ملاقات کے دوران بتایا کہ زی ٹی وی پروگرام سارے گاما میں چار کروڑ ووٹ ملے ہیں بھارت میں وہ دوسرے اور دنیا میں انہوں نے پہلی پوزیشن حاصل کی کیونکہ انہیں132ممالک کے ہزاروں امیدواروں میں سے کامیابی حاصل ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ وہ اپنے فن کے بل بوتے پر برصغیر میں اپنا کام محنت سے کریں گے تاکہ پاکستان کا نام دنیا میں عزت سے لیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں