حسین شاہ کلب بھوانہ کے زیر اہتمام آل پنجاب سالانہ یاسین میموریل ناک آؤٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقاد

پیر 21 نومبر 2022 21:48

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 نومبر2022ء) چنیوٹ میں حسین شاہ کلب بھوانہ کے زیر اہتمام آل پنجاب سالانہ یاسین میموریل ناک آؤٹ بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا انعقادکیا گیا ۔ٹورنامنٹ میں چنیوٹ، بھوآنہ، سانگلہ ہل، پیر محل، فیصل آباد، جڑانوالہ، گوجرہ، ٹوبہ، سرگودھا، جھنگ، سمندری، وغیرہ کی 24 ٹیموں کے مابین کانٹے دار مقابلے ہوئے۔ فائنل میچ میں ذونین اور جلیس نے جیت اپنے نام کر لی۔

(جاری ہے)

جیتنے والی ٹیم کو 20,000 روپے نقد انعام اور ٹرا فیاں دی گئیں ہیں ۔ ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی مہر امیر خان جپہ، چوہدری ثاقب خان چدھڑ اور مہر ثقلین احمد جپہ نے شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ا س موقع پر مہر امیر خان جپہ کی جانب سے آئندہ سال بھی اسی طرح کے ٹورنامنٹس کا انعقاد کروانے پر استاد اللہ دتہ کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔شائقین کی جانب سے چیف آرگنائزر ٹورنامنٹ اللہ دتہ کو پنجاب لیول کا کامیاب ٹورنامنٹ کروانے پر مبارکباد پیش کی گئی۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں