شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چینوٹ نے بہار مدینہ ہاکی اکیڈمی کو شکست دیکر دوستانہ میچ جیت لیا

پیر 3 جولائی 2023 21:56

چنیوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جولائی2023ء) شیخ نعیم اخترہاکی سٹیڈیم چنیوٹ میں بہار مدینہ ہاکی اکیڈمی مرید والا اور شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چینوٹ کی ٹیموں کے درمیان میچ کھیلا گیا ۔دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

میچ شیخ نعیم اختر ہاکی اکیڈمی چینوٹ نے 2=4 گول سے جیت لیا ،دونوں ٹیموں میں پاکستان آرمی اور مختلف ڈیپارٹمنٹ کے کھلاڑیوں نے اپنے اپنے کلب کی نمائندگی کی اور اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا فرسٹ آنے والی ٹیم کے کپتان آصف گجر پاکستان آرمی اور رنر اپ ٹیم کے کپتان انوار الحق ناری پاکستان آرمی کو ٹرافیاں دی گئی۔

۔اس میچ کے مہمان خصوصی صدر نیشنل ہاکی کلب رجسٹر چنیوٹ جناب چوہدری شاہد یعقوب سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چنیوٹ اور ان کے صاحبزادے عمر شاہد یعقوب اور سماجی کارکن میاں امجد سیکرٹری ملک اصغر علی گوگا حافظ فہیم اختر ، محمد زا ہد سابقہ ہاکی پلیئر تھے۔ مہمانوں کا دونوں ٹیموں سے تعارف کروایا گیا میچ میں ایمپائرنگ کے فرائض کوچ ماسٹر عبدرزاق شا ہد اور زبیر بٹ نے ادا کیے۔ میچ کے بعد دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لیے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا گیا جس میں عہداران نے بھی شرکت کی۔\378

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں