ضلع چنیوٹ کے کھلاڑیوں کی بیڈمنٹن مقابلوں میں فیصل آباد ڈویژن میں دوسری پوزیشن

جمعہ 17 نومبر 2023 22:12

چنیوٹ. (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 نومبر2023ء) ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت بیڈمنٹن مقابلوں میں ضلع چنیوٹ کے کھلاڑیوں نے فیصل آباد ڈویژن میں دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

(جاری ہے)

بیڈمنٹن کوچ عطاء الرحمن نے شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوءے کہا کہ ہماری ڈسٹرکٹ چنیوٹ کی بیڈمنٹن ٹیم نے ڈویژن بھر میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کی اور پنجاب کے لیے کیمپ میں تین بچے شامل ہوئے ۔ محمد رحمان،عتیق الرحمن،عبدالمقید ایک ہفتہ فیصل آباد میں کیمپ کریں گے پھر پنجاب کے لیے سلیکٹ ہوں گے ، یہ اعزاز گلیکسی بیڈمنٹن کلب کا ہے۔ عطا الر رحمان طاہر اور یاسر ریاض ٹیم کے ساتھ آفیشلز تھے۔

متعلقہ عنوان :

چنیوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں