کیلاش تہوار چلم جوشٹ (جوشی)اختتام پزیز

جمعرات 16 مئی 2024 21:40

چترال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈھائی ہزار سال قدیم کالاش فیسٹول جو شی (چلم جوشٹ ) ڈھول کی تھاپ پر نوجوان مردو خواتین کی گلے میں باہیں ڈال کر رقص،سریلی گیتوں اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ کالاش ویلی بمبوریت کے مرکزی مقام بتریک میں اختتام پذیر ہوا ۔ جس میں کنیڈا ، برطانیہ ، جاپان سمیت پوری دنیا کے غیرملکی اور ملکی سیاحوں نے شرکت کی۔

اور اس فیسٹول کو امن اور قدرتی نظاروں اور قدیم تہذیب کے ماحول میں دنیا کا خوبصورت ترین تہوار قرار دیا ۔ اورکہا ۔ کہ وادیوں کے لوگ انتہائی ملنسار ، محبت کرنےوالے اور سیاحوں کا خیال رکھنے والے لوگ ہیں ۔ سیاحوں نے فیسٹول کے یادگار لمحات کو اپنےکیمروں اور یادوں میں محفوظ کیا ۔ فیسٹول میں بہت سے غیرملکی اور ملکی خواتین نے کالاش قبیلے سے یکجہتی اور محبت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لباس کو زیب تن کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اور اس پر فخر محسوس کر رہی تھیں ۔ کالاش فیسٹول 2024 کےاختتامی تقریب کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر لوئر چترال محمد عمران خان تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں میں ڈی پی او لوئر چترال ، سابق معاون خصوصی وزیر اعلی وزیر زادہ ، کالاش ویلیز ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈی جی منہاس الدین ،کلچر اینڈ ٹورزم ڈیپارٹمنٹ کے صوبائی آفیسران موجود تھے ۔ کالاش قبیلے کی طرف سے ڈپٹی کمشنر چترال اور دیگر مہمانوں کو چوغے پہنائے گئے ۔

اس کے بعد حسب روایت ڈھول بجاتے ،سیٹیاںمارتے ، اور اخروٹ کی ٹہنیوں کو ہاتھوں میں ہلاتے شان و شوکت کے ساتھ بڑے ڈانسنگ پلیس میں داخل ہوئے ۔ جو کہ زیر تعمیر ہے ۔ییہاں ایک حوبصورت نظارا تھا ۔ فیسٹول کے پر امن انعقاد کیلئے سکیورٹی کے فل پروف انتظامات کئے گئے تھے ۔اور علاقے کو ماحولیاتی آلودگی سے پاک رکھنے و بے ہنگم سیاحت کو کنٹرول کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر چترال کی طرف سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کی بھر پور کوشش کی گئی تھی ۔ جس کی وجہ سے سیاحوں کو بہت سہولت ملی ۔

متعلقہ عنوان :

چترال میں شائع ہونے والی مزید خبریں