ڈی پی او ڈیرہ غازی خان کا رات گئے مختلف تھانوں کا دورہ ،انتظامات کا جائزہ لیا

بدھ 15 مئی 2024 22:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 مئی2024ء) ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی نے رات گئے تھانہ سول لائن اور سٹی کا دورہ کر کے حوالات کو چیک کیا وہاں پر موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور فرنٹ ڈیسک پر جدید آن لائن سسٹم کے ذریعے ریکارڈ کی تکمیل کو چیک کیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او نے تھانہ سول لائن اور تھانہ سٹی کے سرپرائز وزٹ کے موقع پر سٹاف کو ہدایت کی کہ تمام موصول شدہ درخواستوں کو آ ن لائن کریں اور ان پر کی گئی کارروائی کی رپورٹ منسلک کریں میں خود مانیٹرنگ کروں گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ درخواست دہندگان سے بذریعہ فون رابطہ کرکے پولیس کی طرف کی گئی کارروائی کے متعلق ڈسکس کروں گا، اگر کوئی شہری مطمئن نہ ہوا تو خود اس درخواست کی میرٹ پر کارروائی کروں گا تاکہ شہریوں کو انصاف مل سکے۔انہوں نےتھانہ کے سٹاف کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہاں آنے والے سائلین سے اخلاق سے پیش آئیں اور انہیں بیٹھنے کے لئے کرسی پیش کرنے کے ساتھ ان کی فریاد کو سنتے ہوئے قانون کے مطابق ہر طرح سے ان کی مدد کریں۔بعد ازاں ڈی پی او نے پولیس پٹرولنگ چیک کی پولیس ملازمین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کے مسائل سنے اور ہدایت کی کہ گشت کو موثر بنائیں تاکہ کرائم میں واضح کمی ہو۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں