ڈیرہ غازی خان پولیس نے نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دی

جمعرات 16 مئی 2024 22:10

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ڈیرہ غازی خان میں پولیس نے کارروائی کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی نان کسٹم پیڈ سگریٹ برآمد کرکے کسٹم حکام کے حوالے کر دی۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او سید علی کی ہدایات پر ضلع بھر میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری ہیں ۔

(جاری ہے)

انچارج چیک پوسٹ غازی گھاٹ فاروق احمد چغتائی نے کارروائی کے دوران نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی کو تحویل میں لے کر لاکھوں روپے مالیت کی سگریٹ قبضہ میں لی، پکڑی جانے والی سگریٹ غیر قانونی طریقے سے بغیر کسٹم ادا کئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا کر سمگل کی جا رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں