ڈی پی او ڈیرہ غازیخان کا پولیس خدمت مرکز و ڈرائیونگ سکول تونسہ کا دورہ

ہفتہ 18 مئی 2024 23:30

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) ڈی پی او ڈیرہ غازیخان سید علی نے پولیس خدمت مرکز اور ڈرائیونگ سکول تونسہ کا دورہ کر کے انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق عوامی سہولیات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈی پی او سید علی کی ہدایت پر ڈرائیونگ سکول تونسہ میں ڈرائیونگ ٹیسٹ جاری ہیں تاکہ تونسہ کے لوگ ڈیرہ غازیخان کا سفر نہ کرنا پڑے، تونسہ کی عوام کو پولیس کے متعلقہ تمام سہولیات بروقت میسر کی جا رہی ہیں۔

بعد ازاں ڈی پی او نے پولیس خدمت مرکز تونسہ شریف کا دورہ کیا اور میسر سہولیات کا جائزہ لیا گیا۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ پولیس خدمت مرکز اور موبائل خدمت مرکز سے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ مل رہا ہے اور ایک ہی چھت کے نیچے کئی سہولیات میسر ہیں جن میں وہیکل کلیئرنس سرٹیفکیٹ، رپورٹ گمشدگی دستاویزات، کریکٹر سرٹیفکیٹ، جنرل پولیس ویریفیکشن، جرم کی اطلاع، ایف آئی آر کی کاپی، خواتین پر تشدد کے متعلق قانونی رہنمائی، اندراج کرایہ داران، اندراج گھریلو ملازم، ڈرائیونگ لرنر پرمٹ، تجدید ڈرائیونگ لائسنس، ، ڈرائیونگ لائسنس وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی پی او نے پولیس ملازمین کو ہدایت کی کہ عوام کے ساتھ خوشی اخلاقی اور اچھے رویے کے ساتھ پیش آئیں۔انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکاراپنا کام فرضی شناسی،محنت اور ایمانداری سے سر انجام دیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں