ڈیرہ غازی خان ، بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری،6057 گرفتار، 23 کروڑ 85 لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ وصول

بدھ 22 مئی 2024 16:16

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بجلی چوروں کے خلاف کارروائی جاری، مہم کے دوران 6057 بجلی چور گرفتار اور 23 کروڑ 85 لاکھ 67 ہزار روپے جرمانہ وصول کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اجلاس کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں بجلی چوری کے خلاف مہم اور معاملات کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں ڈپٹی کمشنرز اور متعلقہ افسران شریک تھے۔

کمشنرکو بتایا گیا کہ ابتک کی مہم کے دوران ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں 7933 مقامات پر بجلی چوری پکڑی گئی جن میں 7723 گھریلو،138 کمرشل،51 زرعی اور 21 مقامات پر صنعتی بجلی چوری شامل ہے جس پر 7775 مقدمات درج اور 6057 بجلی چور گرفتار کر لئے گئے ۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کہا بجلی چوروں کے خلاف مؤثر آپریشن شروع کیا جائے،موقع سے گرفتاری اور ٹھوس مقدمات درج کرائے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں