کمانڈنٹ پولیس کالج ملتان کا ڈیرہ غازی خان پولیس ٹریننگ سینٹر کا دورہ،تعمیراتی کام کا جائزہ لیا

بدھ 22 مئی 2024 23:09

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) کمانڈنٹ پولیس کالج ملتان و ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے ڈی پی او ڈیرہ غازی خان سید علی کے ہمراہ پولیس ٹریننگ سکول کا دورہ کر کے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق کمانڈنٹ پولیس کالج ملتان ڈی آئی جی گوہر مشتاق بھٹہ نے ڈی پی او سید علی کے ہمراہ پولیس ٹریننگ سکول ڈیرہ غازیخان کا وزٹ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پولیس ٹریننگ سکول کی تعمیراتی بلڈنگ کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ ڈی آئی جی نے کہا کہ ڈیرہ غازیخان سمیت پنجاب بھر میں امن کا قیام ہماری اولین ترجیح ہے اور یہاں پر بڑا پولیس ٹریننگ سکول تعمیر کیا جا رہا ہے جس میں پنجاب بھر سے بھرتی ہونے والے نئے پولیس اہلکاروں کو جدید طرز پر ٹریننگ دی جائے گی۔اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ تعمیراتی کام میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں برتی جائے گی اور اس کو وقت پر مکمل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں