ڈیرہ غازی خان، ای خدمت مرکز میں ڈرائیونگ لائسنس کےلئے ڈرائیونگ ٹیسٹ شروع کردیاگیا

جمعرات 23 مئی 2024 20:20

ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 مئی2024ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان میں ڈرائیونگ لائسنس کےلئے روڈ ٹیسٹ شروع کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے انچارج ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان مدثر سہرانی نے بتایا کہ چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ فیصل یوسف ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور اور ڈی جی ڈیجیٹل گورنمنٹ سروسز وسیم بھٹی کی ہدایت پر ای خدمت مرکز ڈیرہ غازی خان میں بھی ڈرائیونگ ٹیسٹ شروع کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

ڈیرہ غازی خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں